اتنا اونچا ہے نبی کی شان و شوکت کا علم
مدحت کا عَلَم…
اتنا اونچا ہے نبی کی شان و شوکت کا علم
جس کے زیرِ سایہ ہے سب کی فضیلت کا علم
ہیں حبیبِ کبریا مولائے کل، ختم الرسل
حشر تک لہرائے گا ان کی رسالت کا عَلَم
قائدین و رہبراں کے قائد و رہبر ہیں وہ
دستِ احمد میں ہے خلقت کی قیادت کا علم
خالق و مخلوق کے ممدوح ہیں خیرالبشر
نصب ہے ہر سمت کا ان کے ذکر و مدحت کا علم
انبیاء و مرسلیں جتنے بھی ہیں، محشر میں سب
شان سے لہرائیں گے آقا کی عظمت کا علم
ضرب کاری بازوئے شبیر پر ہوتی رہی
پر نہ چھوٹا ان سے صبر و استقامت کا علم
اس لئے اہلِ سنن کی جان ہیں احمد رضا
ان ہاتھوں میں ہے ناموسِ نبوت کا علم
ہر قدم پر کامیابی ان کو ملتی ہے ریاض
مصطفیٰ جن کو نوازیں فتح و نصرت کا علم
کولکاتہ، انڈیا