اے صبا مصطفٰی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

اے صبا مصطفٰی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں
یاد کرتے ہیں تم کو شام و سحر دل ہمارے سلام کہتے ہیں…!!!

اللہ اللہ حضورکی باتیں مرحبا رنگ و نور کی باتیں
چاند جن سے بلائیں لیتا ہے اور تارے سلام کہتے ہیں…!!!

اللہ اللہ حضور کے گیسو بھینی بھینی مہکتی وہ خوشبو
جن سے معمور ہے فضا ہر سو وہ نظارے سلام کہتے ہیں…!!!

جب محمدکا نام آتا ہے رحمتوں کا پیام لاتا ہے
لب ہمارے درود پڑھتے ہیں دل ہمارے سلام کہتے ہیں…!!!

زائر طیبہ تو مدینے میں پیارے آقاسے اتنا کہہ دینا
آپ کی گرد راہ کو آقا بے سہارے سلام کہتے ہیں…!!!

عاشقوں کا سلام لے جاؤ غم زدوں کا سلام لے جاؤ
یہ تڑپتے ہلکتے دیوانے ان کا بھی کچھ پیام لے جاؤ…!!!

ذکر تھا آخری مہینے کا تذکرہ چھڑ گیا مدینے کا
حاجیو مصطفٰی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں…!!!

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.