نیرِ برجِ سعادت ہیں ضیاءالمصطفی

مدینۃ العلماء گھوسی شریف کی بہت بڑی علمی شخصیت کا محدث کبیر کے بارے میں تأثر

در شان حضور محدث کبیر علامہ ضیاءالمصطفی قادری دامت برکتہم العالیہ _؛

نیرِ برجِ سعادت ہیں ضیاءالمصطفی
دین حق کی شان و رفعت ہیں ضیاءالمصطفی

علم کا پیکر ہیں تو حکمت کا شہر با وقار
بو حنیفہ کی امانت ہیں ضیاءالمصطفی

فقہ میں یکتا تو سنت کی بہار بے خزاں
وارث علم نبوت ہیں ضیاءالمصطفی

علم و عرفاں کا حسیں سنگم بنی ہے ان کی ذات
گوہر دُرجِ سعادت ہیں ضیاءالمصطفی

ہو رہی ہے زندگی جُہدِ مسلسل میں بسر
وہ نشانِ اھلِ ہمت ہیں ضیاءالمصطفی

شان استغنا ہے جن کی لائق اس افتخار
ذی وقار و ذی وجاہت ہیں ضیاءالمصطفی

دانش و بینش سے آسودہ کیا ہے اک جہاں
بحرِ علم و فضل و حکمت ہیں ضیاءالمصطفی

جنبکے ہونٹوں سے سدا جھڑتے ہیں درہائے نفیس
حسنِ سیرت کی علامت ہیں ضیاءالمصطفی

مسلکِ احمد رضا کے ہیں امین و پاسباں
آبروئے اھل سنت ہیں ضیاءالمصطفی

جن کے فیضان کرم سے محفلیں پرنور ہیں
کہکشانِ علم و حکمت ہیں ضیاءالمصطفی

کیا بیاں عاصم کرے اس کے سوا توصیف میں
مرکز رشد و ھدایت ہیں ضیاءالمصطفی

نتیجہِ فکر__؛ادیب شہیر حضرت علامہ ڈاکٹر عاصم اعظمی صاحب قبلہ گھوسی مئو یوپی

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.