آج محمد آئے مو رے گھر
آج محمد آئے مو رے گھر
آج محمد آئے مو رے گھر
صل علیٰ کی دھوم ہے ہر گھر
آنکھوں میں ما زا غل کا سرمہ
سر پر تاج ورفعنا کا
حُسنِ مجسّم اللہُ اکبر
صبح ہے مکھڑا اُنکا
شام عوض ہے زُلف کا سایا
اُن سے ہوا ہر قلب منوّر
مہندی لگاؤ گھر کو سجاؤ
مائے آگن میں ناچو گاؤ
تن من واروں اُنکے چرن پر
آؤ سکھیوں مل کر گائے
اپنے پیا کا جشن منائیں
صل علی کی دھوم ہے ہر گھر
رم جم برسے نور کی برکھا
آیا ہے معراج کا دولہا
دھرتی اور آکاش سے بہتر
دوش پہ يوں گیسو لہرائیں
بھینی بھینی خوشبو آئے
رنگوں نگہت سارا منظر
آمنہ بی کا راج دلارا
کتنا انوکھا کِتنا پیارا
چاند اُتر آیا ہے زمیں پر
بنکے شبِ معراج کا دولہا
پہونچے جب افلاک پہ آقا
نغمہ تھا ہر ایک کی زباں پر
ٹل جائیگی ساری مصیبت
آجائےگا دورِ رحمت
اب تو مُجھے دینکھینگے نظر بھر
انجم بے کس آپ کا منگتا
دیجیے بخشش جگ کے داتا
بوند ہوں میں اور آپ سمندر