wo mera ali hai lyrics in urdu

wo mera ali hai lyrics in urdu

 

Wo mera ali hai By Tahir Qadri -منقبت پاک

دنیائے ولایت کی جسے شاہی ملی ہے

دنیائے ولایت کی جسے شاہی ملی ہے
جس کے در عالی پہ جبیں سب کی جھکی ہے
وہ جس کی صحابہ میں بہت شان بڑی ہے
وہ میرا علی میرا علی میرا علی ہے

وہ جس میں شہنشاہِ رسالت کی جھلک ہے
وہ جس سے گلِ باغِ تصوف میں مہک ہے
جو شیرِ خدا، شانِ نبی ، شاہِ ولی ہے
وہ میرا علی میرا علی میرا علی ہے

امت کا نگہبان جسے رب نے بنایا
سرکار نے بستر پہ جسے اپنے سلایا
“جس ذات کا قرآن میں بھی ذکر جلی ہے”
وہ میرا علی میرا علی میرا علی میرا

جو مفلس و لاچار کو دیتا ہے سہارا
چمکاتا ہے جو سب کے مقدر کا ستارہ
ہر ایک بلا جس کے وسیلے سے ٹلی ہے
وہ میرا علی میرا علی میرا علی ہے

ہر ایک طرف جس کی ولایت کا ہے چرچا
ابدال و ولی غوث و قطب جس کے ہیں شیدا
وہ جس کے درِ پاک پہ رفعت بھی جھکی ہے
وہ میرا علی میرا علی میرا علی ہے

اک آن میں دروازۂ خیبر جو اکھاڑا
اک وار میں ہی جس نے ہے مرحب کو پچھاڑا
جس ذات کی کونین میں اک دھوم مچی ہے
وہ میرا علی میرا علی میرا علی ہے

وہ جس کے لیے شاہ نے سورج کو پھرایا
وہ جس نے دیا عشق محمد کا جلایا
وہ جس کی ثنا خود مرے سرکار نے کی ہے
وہ میرا علی میرا علی میرا علی ہے

جو پل میں فقیروں کو بناتا ہے شہنشاہ
جنت کی طرح سیف حزیں جس کی ہے درگاہ
حسنین کا بابا ہے جو دامادِ نبی ہے
وہ میرا علی میرا علی میرا علی ہے
WRITER – سیف قادری الہ آبادی

Sharing Is Caring:

Leave a Comment