Ay shere khuda tujh jaisa wali lyrics

Ay shere khuda tujh jaisa wali lyrics

 

 

Ay shere khuda tujh jaisa wali -منقبت پاک
اے شیر خدا تجھ جیسا ولی
———————————

اے شیر خدا تجھ جیسا ولی کونین میں دوجا کوئی نہیں
اصحاب معارف کہتے ہیں زاہد ترے جیسا کوئی نہیں

تو جود و سخا کا پیکر ہے مشہور ہے تیری لطف و عطا
دربار سے تیرے شاہ نجف خالی کبھی جاتا کوئی نہیں

اسلام کی خاطر تیرا پسر سر اپنا کٹایا کربل میں
بیٹے کی طرح ترے مولا علی کونین میں بیٹا کوئی نہیں

تو باب اکھاڑا خیبر کا تو پل میں پچھاڑا مرحب کو
تجھ جیسا بہادر دنیا میں اے داتاو آقا کوئی نہیں

تو شیر خدا ،تو مرد جری، تو حق کا نشاں، تو حق کے قریں
تو اپنے کمال میں سب سے جدا سنسار میں تجھ سا کوئی نہیں

اس سیف حزیں کے پاس علی سامان نہیں ہے بخشش کا
بس آس تمھیں سے لگایا ہوں اور میرا سہارا کوئی نہیں

WRITER – سیف قادری الہ آبادی

Sharing Is Caring:

Leave a Comment