mili qismat se mujh ko gaus e azam ki lyrics
ملی قسمت سے مجھ کو جو ہے نسبت غوثِ اعظم کی – نعت لیرکس
منقبت میر میراں پیر پیراں شاہ جیلاں
ملی قسمت سے مجھ کو جو ہے نسبت غوثِ اعظم کی
حقیقت میں یہ مجھ پر ہے عنایت غوثِ اعظم کی
بسی جس کے قلب میں سچی عقیدت غوثِ اعظم کی
ملے گی اس کو آقا سے شفاعت غوثِ اعظم کی
بظاہر نا سہی مولیٰ ! تصور ہی میں مل جائے
مری نادار آنکھوں کو زیارت غوثِ اعظم کی
ہمیں جنت میں لے جائے گی الفت غوث اعظم کی
نہیں ہوتی کبھی بےکار الفت شاہِ جیلاں کی
ہمارے کام آئے گی محبت غوثِ اعظم کی
وجودِ پاک ہے ان کا سراپا خود کرامت جب
گِناؤں میں بھلا کیسے کرامت غوثِ اعظم کی
ابھی بھی وقت ہے نجدی! محبت ان سے کر ورنہ
تجھے لے جائے گی دوزخ عداوت غوثِ اعظم کی
نظر اس سے ملا پائے گا کوئی خاک کیا سنجر
جسے بھی ہوگئی حاصل ہے نصرت غوثِ اعظم کی
ہماری فکر چھوڑو نجدیو اپنی ذرا سوچو
از قلم خادمِ دربار حضور وکیل شاہ
محمد سرفراز سنجر چشتی مگرسنوی الہ آبادی