Jab Husn Tha Unka Jalwa Numa Lyrics In Urdu
جب حسن تھا ان کا جلوہ نما انوار کا عالم کیا ہوگا
ہر کوئی فدا ہے بن دیکھے تو دیدار کا عالم کیا ہوگا
قدموں میں جبیں کو رھنے دو چہرے کا تصور مشکل ھے
جب چاند سے بڑھ کر ایڑی ھے تو رخسار کا عالم کیا ھوگا
اک سمت علی اک سمت ُعمر صدیق ِادھر عثمان ُادھر
ان جگمگ جگمگ تاروں میں ماہتاب کا عالم کیا ہو گا
جس وقت تھے خدمت میں ان کی ُابو بکر و ُعمر ُعثمان و علی
اس وقت رسول اکرم کے دربار کا عالم کیا ہوگا
چاہیں تو اشاروں سے اپنے کایا ہی پلٹ دیں دنیا کی
یہ شان ہے ان کے ُغلاموں کی تو سرکار کا عالم ہو گا
کہتے ہیں عرب کے َذروں پر انوار کی بارش ہوتی ہے
اے نجم نہ جانے طیبہ کے ُگلزار کا عالم کیا ہوگا
اللهم صل على سيدنا محمد النبي الأمي
وعلى آلہ وازواجہ واھل بیتہ واصحٰبہ وبارك وسلم
اللھم ربنّا آمین
