Aankhen Purnoor Karu Dekh Ke Chehra Unka Lyrics in Urdu
آنکھیں پور نور کروں دیکھ کے چہرہ تیرا
گر عطا ہو دم آخر مُجھے جلوا تیرا
میں نے مانا کے سياه کار گنہار ہوں میں
لاج رکھ لے میری مولیٰ کے ہوں شیدا تیرا
روزِ محشر کی تمازت سے بچائیگا مُجھے
میری بخشش کا ذریعہ ہے یہ جلسہ اُنکا
دیکھ لو اہل جہاں میرے نبی کی اُلفت
چُما ہے بلبلِ سدرہ نے بھی تلوا تیرا
کیوں بھلا فکر کروں روزِ قیامت کا تمیم
خلد لے جائیگا مُجھکو بھی وسیلہ تیرا