Aaqa Ko Pukar Bande Aaqa Ko Pukar Lyrics in Urdu
آقا کو پکار بندے آقا کو پکار
ان شاءاللہ ہو جائیگا تیرا بیڑا پار
اُنکے ہاتھ میں کل کنگی ہے رب اُنہیں مختار کیا
ہمکو اُنکا منگتا بنایا اور اُنہیں سرکار کیا
جو سرکار کے در کا گدا ہے وہ خود ہے مختار
آقا کو پکار بندے آقا کو پکار
ان شاءاللہ ہو جائیگا تیرا بیڑا پار
کیا کہنا دربارِ نبی کا اُسکی شان ہی اعلیٰ ہے
ہرگز نہ محروم وہ لوٹا اُس در کا جو سوالی ہے
آؤں چلے اب سوئے مدینہ چھوڑ کے سب دربار
آقا کو پکار بندے آقا کو پکار
ان شاءاللہ ہو جائیگا تیرا بیڑا پار
اعلحضرت نے یاروں سبق ہمیں سیکھایا ہے
جو گستاخِ خُدا و نبی ہے اپنا نہی وہ پیارا ہے
ہاں ایسے گستاخوں پر مولیٰ کی ہے فٹکار
آقا کو پکار بندے آقا کو پکار
ان شاءاللہ ہو جائیگا تیرا بیڑا پار
کیوں غمگین ہے تو اے سید در پر وہ بلوائینگے
رنج و غم سب دور کرینگے
اور بھی کوئی اُنکے سوا ہے دخيوں کا غم کھنوار
آقا کو پکار بندے آقا کو پکار
ان شاءاللہ ہو جائیگا تیرا بیڑا پار
اپنی تو پہچان یہی ہے اپنی تو شان یہی ہے
دامن میں کُچھ اور نہیں ہے دل میں ہے ارمان یہی
اتنی پڑھوں میں اُنکی نعتیں راضی ہو سرکار
آقا کو پکار بندے آقا کو پکار
ان شاءاللہ ہو جائیگا تیرا بیڑا پار
یادِ نبی میں تو اے رضوی اُنکی مدحت کرتا ہے
دیوانوں کا دل بھر آئیں جھُوم کے نعتیں پڑھتا جا
جلدی مدینے جائیگا تُو لگتے ہیں آثار
آقا کو پکار بندے آقا کو پکار
ان شاءاللہ ہو جائیگا تیرا بیڑا پار