Ranjeeda mat ho Naat Lyrics

Ranjeeda mat ho Naat Lyrics

 

 

رنجیدہ مت ہو،مونس و غمخوار آگئے – نعت لیرکس
رنجیدہ مت ہو،مونس و غمخوار آگئے
یعنی ہر اک جہان کے سردار آگئے

جھنڈا لگا کے روحِ امیں نے بتا دیا
نبیوں کے اور رسولوں کے سردار آگئے

ظلمت کدوں نےخودکشی کرلی،زمین پر
انوار بن کے جب مرے دلدار آگئے

دن پیر کا تھا اور تھی تاریخ بارہویں
دیکھو ! کہ کائنات کے سالار آگئے

ظلم وجفاکادور ہواختم، کیوں کہ اب
انصاف کا علم لیے سرکار آگئے

حضرت عمرنےسرکوجداتن سےکردیا
جب سامنے حضورﷺ کے غدار آگئے

عصیاں لیےچلےتھےجہنم مجھےمگر
سنجر بچانے سیدِ ابرار آگئے

از قلم خادمِ دربار حضور وکیل شاہ
محمد سرفراز سنجر چشتی مگرسنوی الہ آبادی

Sharing Is Caring:

Leave a Comment