Mufti Muzammil Barkati

Mufti Muzammil Barkati Khadim-ul-Ifta Darul Uloom Gaus-e-Azam Porbandar Gujarat

 Kiya kisi Auzar se zakhm dekar fir zibah karna jaiz he?

السلام علیکم و رحمہ اللہ
سوال یہ ہے کہ ہمارے یہاں ایک کارخانہ ہے جہاں بہینس پاڑاوغیرہ ذبح کیا جاتا ہے لیکن وہ ذبح اس طرح کرتے ہیں کہ پہلے ایک ہتھوڑا لیکر اسکے سر پر مارتے ہیں جس سے وہ تلملا کرزمین پرگرتاہے اس کے بعد ایک آدمی بسم اللہ اللہ اکبر کہ کر اسے ذبح کرتا ہے ایسی صورت میں ذبیحہ حلال ہوا یا حرام
محمد عظیم الدین رضوی
ساکن کیسانپور نیپال

الجواب : وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ…. اگر ابھی اس میں جان موجود ہے اگر چہ شدید طریقے سے زخمی ہوا ہے اور اسی وقت کسی نے اسے ذبح کردیا تو یہ ذبیحہ حلال ہے مگر ایسا کرنا بلا ضرورت مکروہ وممنوع ہے کہ اس میں بلا وجہ جانور کو اذیت دینا ہے اور اگر جانور کا دم نکل گیا تھا صرف تڑپنا باقی تھا جیساکہ یہ مشاہدہ ہے کہ روح نکل جانے کے بعد کچھ لمحات تک جانور تڑپتا رہتا ہے تو اب ذبح شرعی سے وہ حلال نہ ہوگا . اس کی تفصیل فتاوی رضویہ جلد ہشتم میں درمختار اور شامی کے حوالے سے موجود ہے. واللہ تعالی اعلم
محمد مزمل برکاتی

 

 Kia chandi ki anguthi me sone ki tar lagakr pahnna jaiz he?

السلام علیکم
?چاندی کی انگوٹھی میں نگینے کے آس پاس سونے کی تارلگا کر مرد انگوٹھی استعمال کر سکتا ہے

الجواب : وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ….. ایسی انگوٹھی پہننا مرد کے لیے جائز ہے. درمختار میں ہے : و حل مسمار الذھب فی حجر الفص. اھ . اس کے تحت شامی میں ہے : کالاسنان المتخذۃ من الذھب علی حوالی خاتم الفضۃ فان الناس یجوزونہ من غیر نکیر و یلبسون تلک الخواتم . ( درمختار و رد المحتار : 9 / 519) فتاوی رضویہ میں اس بیان میں کہ مرد کے لیے سونے چاندی کی کیا کیا چیزیں جائز ہیں فرمایا : ”(3)انگوٹھی کے نگ میں سونے کی کیل (4) چاندی کی انگشتری میں سونے کے دندانے“ ملتقطا (فتاوی رضویہ : 9/ 41 ‘ نصف اول)

 کتبہ محمد مزمل برکاتی
خادم الافتا بدار العلوم الغوث الاعظم , فوربندر , گجرات

 

 

اعتکاف کے بارے اہم فتویٰ

 

 

 

%d bloggers like this: