Ay ibne ali ay noore nabi ya abdul qadir jilani Naat Lyrics
اے ابن علی اے نور نبی یا عبدَ القادر جیلانی
منقبت غوث اعظم
اے ابن علی اے نور نبی یا عبدَ القادر جیلانی
تو رب کا ولی رب تیرا ولی یا عبدَ القادر جیلانی
سخیوں کے سخی ولیوں کے ولی یا عبدَالقادر جیلانی
تو عالِمِ علمِ خَفِی و جَلِی یا عبدَالقادر جیلانی
ہر غوث وقطب،ہر ایک ولی یا عبدَالقادر جیلانی
کرتا ہے ہمیشہ مدح تری یا عبدَ القادر جیلانی
از فرش زمیں تا عرش بریں شہرہ ہےترا چرچاہے ترا
کیا شاں ہےتری اے ظلِ نبی یا عبدَالقادر جیلانی
آپ آ کے کبھی خوابوں میں مرے دکھلا کے رخ انور کی جھلک
کر دیجے منور دل کی گلی یا عبدَ القادر جیلان
مشکل نے مجھے جب گھیر لیا پھر جوں ہی ترا میں نام لیا
مشکل میں مری مشکل ہی پڑی یا عبدَ القادر جیلان
از بہر خدا یوں دیجے گما خود کا نہ رہے خود کو بھی پتہ
اِس سیف حزیں کی مٹادیں خودی یا عبدَ القادر جیلانی