Masnoon Duas

جب مسجد میں داخل ہو تو حضور ﷺ پر درود و سلام بھیج کر یہ دعا پڑھے

اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ

ترجمہ:

اے اللہ میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔

صحیح مسلم ، ابوداود ، ترمذی ، مسند احمد

مسجد سے نکلنے کی دعا


جب مسجد سے نکلے تو حضور ﷺ پر درود وسلام بھیج کر یہ دعا پڑھے

اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ

ترجمہ:

اے اللہ ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں

صحیح مسلم ، ابوداود ، نسائی

مصیبت اور پریشانی کی دعا


جب کوئی مصیبت پہنچے تو یہ دعا پڑھے

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اللهُمَّ أْجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي، وَأَخْلِفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا

ترجمہ:

بے شک ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور ہم اللہ ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں ، اے اللہ مجھے میری مصیبت میں اجرعطا فرمائیں ، اور اس کے عوض مجھے اس سے اچھا بدل عنایت فرمائیں

صحیح مسلم

حدیث میں ہے کہ جو شخص کسی مصیبت کے وقت یہ دعا پڑھے اللہ اس کو اس مصیبت کے عوض اس سے اچھا بدلہ عنایت فرماتے ہیں :

تعزیت کی دعا


جب کسی سے تعزیت کرے تو یہ دعا پڑھے

إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ، وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلٌّ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى، فَلْتَصْبِرْ، وَلْتَحْتَسِبْ

ترجمہ:

بے شک جو اللہ نے لے لیا وہ اسی کا ہے اور جو اس نے دے دیا وہ اسی کا ہے ،اور اس کے نزدیک ہر شخص کا ایک وقت مقرر ہے ، لہذا تمہیں صبر کرنا چاہیے اور ثواب کی امید رکھنی چاہیے

صحیح بخاری

کھانے کے بعد پڑھنے کی دعا


کھانے سے فارغ ہوکر یہ دعا پڑھے

الحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ

ترجمہ:

تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں ، جس نے ہمیں کھلایا ، پلایااور ہمیں مسلمان بنایا

ترمذی ، ابوداود

وضو کے بعد پڑھنے کی دعا


وضو سے فارغ ہوکر یہ دعا پڑھے

أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ، وَاجْعَلْنِي مِنَ المُتَطَهِّرِينَ

ترجمہ:

میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ،وہ تنہا ہے اس کو کوئی شریک نہیں ہے ،اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں ، اے اللہ آپ مجھے بہت توبہ کرنے والوں میں اور بہت پاک رہنے والوں میں شامل فرما

ترمذی

اذان کے بعد پڑھنے کی دعا


اذان کے بعد حضور ﷺ پر درود بھیج کر یہ دعا پڑھے

اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ، وَالصَّلاَةِ القَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الوَسِيلَةَ وَالفَضِيلَةَ، وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ

ترجمہ:

اے اللہ جو اس مکمل دعا اور قائم ہونے والی نماز کا مالک ہے ، حضرت محمد ﷺ کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما ، اور ان کو مقام محمود پر فائز فرما جس کا آپ نے ان سے وعدہ فرمایاہے

بخاری ، مسلم

نیا کپڑا پہننے کی دعا


جب نیا کپڑا پہنے تو یہ دعا پڑھے

الحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي مَا أُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي، وَأَتَجَمَّلُ بِهِ فِي حَيَاتِي

ترجمہ:

تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے وہ لباس پہنایا جس سے میں اپنے ستر کو چھپاتاہوں اور اپنی زندگی میں اس سے زینت حاصل کرتا ہوں

ترمذی

حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص نیا کپڑا پہن کر مذکورہ بالا دعا پڑھے اور پھر پرانے کپڑے صدقہ کردے تو وہ زندگی میں اور مرنے کے بعد اللہ کی حفاظت میں اور اس کے چھپانے میں رہے گا (اللہ اس کو مصیبتوں سے محفوظ رکھے گا اور اس کے گناہوں کو پوشیدہ رکھے گا):

اذان کے بعد پڑھنے کی دعا


اذان کے بعد حضور ﷺ پر درود بھیج کر یہ دعا پڑھے

اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ، وَالصَّلاَةِ القَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الوَسِيلَةَ وَالفَضِيلَةَ، وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ

ترجمہ:

اے اللہ جو اس مکمل دعا اور قائم ہونے والی نماز کا مالک ہے ، حضرت محمد ﷺ کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما ، اور ان کو مقام محمود پر فائز فرما جس کا آپ نے ان سے وعدہ فرمایاہے

بخاری ، مسلم

وضو کے بعد پڑھنے کی دعا


وضو سے فارغ ہوکر یہ دعا پڑھے

أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ، وَاجْعَلْنِي مِنَ المُتَطَهِّرِينَ

ترجمہ:

میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ،وہ تنہا ہے اس کو کوئی شریک نہیں ہے ،اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں ، اے اللہ آپ مجھے بہت توبہ کرنے والوں میں اور بہت پاک رہنے والوں میں شامل فرما

ترمذی

دودھ پینے کی دعا


جب دودھ پیے تو یہ دعا پڑھے

اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ

ترجمہ:

اے اللہ ! ہمیں اس میں برکت عطا فرما اور ہمیں اور زیادہ دے

ترمذی

کھانا کھلانے والے کے لیے دعا


جس کے ہاں کھانا کھائے اس کے لیے یوں دعا کرے

اللَّهُمَّ أَطْعِمْ مَنْ أَطْعَمَنِي، وَاسْقِ مَنْ سَقَانِي

ترجمہ:

اے اللہ ! جس نے مجھے کھلایا آ پ اسے کھلائیے اور جس نے میجھے پلایا آپ اسے پلائیے

ٍٍصحیح مسلم

کھانا کھلانے والے کے لیے دعا


جب میزبان کے گھر سے چلنے لگے تو یہ دعا پڑھے

اللهُمَّ، بَارِكْ لَهُمْ فِي مَا رَزَقْتَهُمْ، وَاغْفِرْ لَهُمْ وَارْحَمْهُمْ

ترجمہ:

اے اللہ ! ان کے رزق میں برکت عطا فرما اور ان کو بخش دے اور ان پر رحم فرما

صحیح مسلم

سونے کی دعا


سوتے وقت یہ دعا پڑھے

اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا

ترجمہ:

اے اللہ میں تیرا نام لے کر مرتااور جیتا ہوں

بخاری

نیند سے اٹھنے کی دعا


جب سوکر اٹھے تو یہ دعا پڑھے

الحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ

ترجمہ:

تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں موت کے بعد زندگی بخشی اور اسی کی طرف اٹھ کر جاناہے

بخاری

بے خوابی کی دعا


جب سونے لگے اور نیند نہ آ ئے

اللهم غارت النجوم وهدأت العيون وأنت حي قيوم لا تأخذك سنه ولا نوم يا حي يا قيوم أهدئ ليلي وأنم عيني

ترجمہ:

اے اللہ ! ستارے چھپ گئے اور آنکھیں پرسکون ہوگئی ، تو سدا زندہ ہے اور قائم رکھنے والا ہے ، نہ تجھے اونگھ آتی ہے نہ نیند ، اے سدا زندہ اور قائم رکھنے والے ، میری رات کو پرسکون بنادیجیے اور میری آنکھ کو سلادے

ابن السنی

خواب میں ڈرجانے کی دعا


اگر سوتے ہوئے ڈرجائے تویہ دعا پڑھے

أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ غَضَبِهِ وَعِقَابِهِ، وَشَرِّ عِبَادِهِ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ

ترجمہ:

میں اللہ کے کامل کلمات کے ذریعے اس کے غضب اور اس کے عذاب اور اس کے بندوں کے شر سے اور شیاطین کے وسوسوں سے اور ان کے میرے پاس آنے سے (اللہ کی )پناہ چاہتا ہوں

مسند احمد

سواری کی دعا


جب کسی سواری پر سوار ہو تویہ آیت پڑھے

سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا، وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ، وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ

ترجمہ:

پاک ہے وہ ذات جس نے اس سواری کو ہمارے لیے مسخرکردیا(اسے ہمارے قبضے میں دے دیا)اور ہم (اس کی قدرت کے بغیر )اس کو قابومیں لانے والے نہ تھے ، اور بلاشبہ ہم کو اپنے رب کی طرف ضرور لوٹناہے

مسلم

ِآئینہ دیکھنے کی دعا


جب آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھے تو یہ دعا پڑھے

اللَّهُمَّ حَسَّنْتَ خَلْقِي فَحَسِّنْ خُلُقِي

ترجمہ:

اے اللہ آپ نے میری صورت اچھی بنائی ہے ، تو آپ میرے اخلاق بھی اچھے بنا دیجیے ۔

صحیح ابن حبان

قرض کی ادائیگی کی دعا


قرض کی ادائیگی کے لیے یہ دعا پڑھے

اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ

ترجمہ:

اے اللہ حرام سے بچاتے ہوئے اپنے حلال کے ذریعے میری کفایت فرما ، اور آپ اپنے فضل سے دوسروں سے مجھے بے نیاز فرمادے

ترمذی

سفرکے متعلق دعائیں

سواری کی دعا


جب کسی سواری پر سوار ہو تویہ آیت پڑھے

سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا، وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ، وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ

ترجمہ:

پاک ہے وہ ذات جس نے اس سواری کو ہمارے لیے مسخرکردیا(اسے ہمارے قبضے میں دے دیا)اور ہم (اس کی قدرت کے بغیر )اس کو قابومیں لانے والے نہ تھے ، اور بلاشبہ ہم کو اپنے رب کی طرف ضرور لوٹناہے

مسلم

جب مطلوبہ بستی نظر آئے


جب مطلوبہ بستی نظر آئے تو یہ دعا پڑھے

اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظْلَلْنَ، وَرَبَّ الْأَرَضِينَ السَّبْعِ وَمَا أَقْلَلْنَ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا ذَرَيْنَ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضْلَلْنَ، نَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ الْقَرْيَةِ وَخَيْرَ أَهْلِهَا، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ أَهْلِهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا

ترجمہ:

اے اللہ ! جو ساتوں آسمانوں کا اور ان سب چیزوں کارب ہے جن پر یہ آسمان سایہ فگن ہیں ، اور جو ساتوں زمینوں کا اور ان سب چیزوں کا رب ہے جن کو ان زمینوں نے اٹھایاہوا ہے ، اور جو ہواؤں کا اور ان سب چیزوں کا رب ہے جن کو ہواؤں نے اڑایاہے ، اور جو شیطانوں کا اور ان سب کا رب ہے جن کو شیطانوں نے گمراہ کیا ہے ، ہم آپ سے اس بستی اور بستی والوں کی بھلائی کا سوال کرتے ہیں ، اور اس بستی ، بستی والوں ،اور اس بستی میں موجود چیزوں کے شر سے آپ کی پناہ چاہتے ہیں

صحیح ابن حبان

مسافرکورخصت کرنے کی دعا


مسافر کو رخصت کرتے وقت یہ دعاپڑھے

أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكَ، وَأَمَانَتَكَ، وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكَ

ترجمہ:

میں تمھارے دین ، تمہاری امانت اور دیانت اور تمھارے آخری اعمال کو اللہ کی حفاظت میں دیتاہوں۔

ترمذی ، ابوداود ، نسائی

رخصت کرنے والے کے لیے مسافر کی دعا


مسافر اپنے رخصت کرنے والے کو یہ دعا دے ۔

أَسْتَوْدِعُكَ اللَّهَ الَّذِي لَا تَضِيعُ وَدَائِعُهُ

ترجمہ:

میں تمھیں اس اللہ کی حفاظت میں دیتا ہوں ، جس کی حفاظت میں دی ہوئی چیزیں ضائع نہیں ہوتی ۔

عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d