Tera faiz jis par huva gause azam lyrics
ترا فیض جس پر ہوا غوث اعظم – نعت لیرکس
ترا فیض جس پر ہوا غوث اعظم
وہ ابدالِ عالم بنا غوث اعظم
ہے رب العلی کی رضا غوث اعظم
مرے مصطفی کی عطا غوث اعظم
وہ دونوں جہاں میں غنی ہوگیا ہے
جسے تیرا صدقہ ملا غوث اعظم
تپش دید کی لے گئی چین میرا
ذرا رخ سے پردہ ہٹا غوث اعظم
سیاہی مرے دل کی، حبِ نبی سے
بدل دے بدل دے شہا!غوث اعظم
وہ دنیا سے بِن توبہ جاتا نہیں ہے
ملا جس کو دامن ترا غوث اعظم
تری بادشاہت ہے قائم جہاں میں
ترا سکہ ہر سو چلا غوث اعظم
نہ پوچھو کہ منسوب کس ذات سے ہیں
ہیں آلِ شہ انبیا غوثِ اعظم
زیارت ترے رخ کی وقت نزع ہو
یہ کہتا ہے تیرا گدا غوثِ اعظم
ہوئی دور مجھ سے زمانے کی گردش
مصیبت میں جب “یا”کہا غوث اعظم
وہ دامن مرادوں کا بھر کر ہی لوٹا
ترے در پہ جو بھی گیا غوث اعظم
زمانہ مقدر پہ اس کے فدا ہے
تو مہمان جس کا ہوا غوث اعظم
ہے سنجر کے دل کی یہ خواہش ازل سے
کبھی دید کی مے پلا غوث اعظم
از قلم خادمِ دربار حضور وکیل شاہ
محمد سرفراز سنجر چشتی مگرسنوی الہ آبادی